جامع الكتب الإسلامية کی ویب سائٹ پر کتابوں کی اشاعت سے متعلق دستاویز اور ضوابط

 

جامع الكتب الإسلامية کی ویب سائٹ پر ہم اپنے معزز زائرین کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اُن کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ ہم کتابوں اور تحقیق و علمی مقالہ جات کو لائبریری کی ویب سائٹ اور اس کے ماتحت صفحات و ایپلیکیشنز پر شائع کرنے کےلئے اِن کو PDF اور WORD فارمیٹ کے اندر قبول کرتے ہیں اور اس کی شرائط و ضوابط حسبِ ذیل ہیں:

1۔یہ کہ کتاب کو ارسال کرنے والاخود اِس کا مصنف ہو یا پھر وہ شخص ہو جس کو مصنفِ کتاب نے ارسال کرنے کی ذمہ داری سونپی ہو۔

2۔ یہ کہ ناشر نے کتاب کی الیکٹرونک شکل میں اشاعت کو ممنوع قرار نہ دے رکھا ہو اور نہ ہی اِس میں کسی اشاعتی ادارے، شریک مصنفین یا کسی اور کے حقوق ہوں۔

3۔ مصنف جب کتاب کو ویب سائٹ کے لئے ارسال کر رہا ہو گا تو اس سے مراد یہ لیا جائے گا کہ وہ اس کو جامع الكتب الإسلامية کی ویب سائٹ، اس کے پروگرام اور اس کی ایپ پر رکھنے اور تمام صارفین کی طرف سے اس کی بلا معاوضہ ڈاؤن لوڈنگ پر رضامند ہے۔

4۔ اسی طرح اس سے یہ بھی مراد لیا جائے گاکہ بوقتِ اشاعت لائبریری کے امتیازی نشان اور اس کے لنک کو مناسب انداز میں کتاب کے سرِ ورق اور صفحات پر ڈالنے کی اجازت ہے۔

5۔ ویب سائٹ کو حق حاصل ہے کہ شائع کردہ کسی بھی کتاب کو اس کے مصنف کی طرف رجوع کئے بغیر حذف کر دے۔ ایسا اس وقت کیا جائے گا جب اس میں صریح خلاف ورزیاں اور اشکالات ہوں یا پھر کتاب کے اندر فکری حقوق ملکیت پر دست اندازی ہو یا اس کے علاوہ کوئی اور وجہ ہو۔ معلوم رہے کہ مولفہ کتاب کے اندر فکری حقوق ملکیت پر دست اندازی کا ذمہ دار کتاب کا مولف ہو گا نہ کہ ویب سائٹ۔

6۔ ویب سائٹ کتابوں کو صرف اس لئے استعمال کرتی ہے کہ ان کو بلامعاوضہ سب کے عمومی فائدے کے لئے شائع کیا جائے اور اس میں شائع کردہ کتابوں کو کسی بھی تجارتی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا جاتا۔

7۔ کتاب کے بارے میں ساری معلومات جس طرح کہ عنوان، مولف ، مترجم اور ناشر وغیرہ کو اس صفحہ پر درج کر دیا جاتا ہے جہاں کتاب کو پیش کیا جا رہا ہوتا ہے۔

8۔ اشاعت کے لئے ہم کتابوں کو اس صفحہ کے ذریعے یا اس خاص ایمیل ketabonline.com@contact  پر قبول کرتےہیں۔

9۔ ہم امید کرتے ہیں کہ کتاب کا ارسال کردہ نسخہ ، حتمی، مرتب اور اشاعت کے لئے پوری طرح تیار نسخہ ہو گا۔

 

ہم اللہ سے دعا کر تے ہیں کہ وہ ہم سب کو ہر بھلائی کی توفیق عطا فرمائے۔